لاہور؍ قصور (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) نواب ٹاؤن پولیس نے 9 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے ملزم ظفر اللہ کو گرفتار کر لیا ۔ قصور مصطفی آباد کے علاقے دفتوہ میں ماجد عرف ماجو‘ سخاوت اور فیصل وغیرہ نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر نازیبا ویڈیو بنا لی۔ بستی دھون موکل میں خاتون کوعبدالحفیظ وغیرہ نے درندگی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی کنگن پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جمبر کلاں میں دوست کے ہمراہ اوباش نے لڑکی کو شادی کا جھانسہ دیکر کئی ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا بعد ازاں ورغلاء کر کراچی لے گیا۔ صدر پولنگر پولیس نے ملزم فاروق اور خرم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔