قوم وطن ،اسلام دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے:مولانا امجد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جذبہ جہاد سے سرشار قوم نے باڈرز پر بھارت کے جہازوں کو گرا کر اور ان کے وطن میں گھس کر ان کو مار کر ان کے غرور کو خاک میں ملایا جو اللہ کی مدد کے فوج کے جوانوں اور شاہینوں کی جرأت سے ممکن ہوا۔ قوم نے دشمن کی ہر جارحیت کا  پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہوا تھا۔ بھارت نے اگر پھر کوئی غلطی کرنے کی کوشش کی تو اس کو پہلے سے زیادہ ایمانی قوت کیساتھ جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے نولکھا شادی ھال چاہ میراں میں دفاع پاکستان و غزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے مولانا عزیز الرحمن ثانی،ڈاکٹر سلیم، مفتی خالد محمود،مولانا عبدالحسیب، حافظ حسین احمد، چوہدری شہبازاور دیگر نے خطاب کیا۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا قوم ہر وطن دشمن اسلام دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ای پیپر دی نیشن