یوم تشکر و معرکہ حق،تمام شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں:سہیل عالم 

لاہور(نیوز رپورٹر) ممبر مینارٹی ایڈوائزری کونسل سہیل عالم نے کہا آج ملک بھر میں ’’یوم تشکر و معرکہ حق‘‘ بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے تاکہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جا سکے جس نے ہمیں بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کیخلاف شاندار فتح عطا فرمائی۔ خصوصی طور پر پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر، سربراہ پاک فضائیہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ہم ان تمام شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے "معرکہ حق" کی تکمیل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن