ایل ڈی اے کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ’’یوم تشکر‘‘ ریلی  

لاہور(نیوز رپورٹر) ایل ڈی اے کے زیر اہتمام آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ’’یوم تشکر‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمداور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریلی کی قیادت کی۔ ایل ڈی اے کی جانب سے خیابان فردوسی جوہر ٹاؤن پر یوم تشکر کی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کے شرکاء نے پاکستان زندہ آباد کی صدائیں لگائیں اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ میاں مرغوب احمد نے کہا ہماری بہادرافواج نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر بلند سے کر دیا ہے۔ جبکہ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ریونیوجنریشن کیلئے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔ 

ای پیپر دی نیشن