لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے تمام اضلاع میں جاری تجاوزات آپریشن پر پیشرفت، بیوٹیفکیشن و پلاننگ، تسلسل اور ٹائم لائنز جائزہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے تجاوزات آپریشن، شہروں کی تزئین و آرائش، اہم سڑکوں کی بحالی اور پارکس قیام کیلئے پلاننگ بارے بریفنگ دی۔ ڈی سیز نے تجاوزات کیخلاف آپریشن و پیشرفت بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں شناخت کردہ 93 پوائنٹس میں سے 80 پوائنٹس سے تجاوزات کلیئر کردی گئی ہیں جبکہ ننکانہ سے 80 فیصد، قصور 84 فیصد اور شیخوپورہ سے 75 فیصد تجاوزات ختم کردی ہیں۔کمشنر لاہور نے چاروں اضلاع کے ڈی سیز کو ہدایت دیتے ہوئے کہا تجاوزات آپریشن کی کامیابی یہ ہے کہ دوبارہ تجاوزات سر نہ اٹھائیں۔