لاہور (نیوز رپورٹر)محتسب پنجاب کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شمس آباد کی مرحومہ استاد مسرت نذیر (وفات: 27 اپریل 2023) کے زیر التواء واجبات 17 لاکھ 39 ہزار روپے کی ادائیگی ممکن ہوئی جبکہ ان کی بیٹی تہذیب فاطمہ کو او ایس ڈی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا۔ تہذیب فاطمہ نے شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ کے انتقال کے بعد محکمہ تعلیم واجبات ادا نہیں کر رہا تھا جبکہ اوایس ڈی کی منظوری پہلے ان کے والد محمد رضا کیلئے دی گئی تھی، مگر وہ بھی 19 دسمبر 2023 کو وفات پا گئے۔ چونکہ تہذیب فاطمہ غیر شادی شدہ ہیں، اس لیے وہ والدین کی واحد وارث ہیں۔ محتسب پنجاب کے حکم پر نہ صرف ان کی والدہ کے تمام بقایاجات ادا کیے گئے بلکہ او ایس ڈی پر ان کی تعیناتی کا عمل بھی مکمل کیا گیا۔