پاک افواج نے قوت، اخوت عوام کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا:خرم نواز گنڈا پور

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے یوم تشکر پر پوری قوم اور افواج پاکستان، میزائل ٹیکنالوجی پر دن رات کام کرنیوالے سائنسدانوں اور بھارت کے یکطرفہ حملہ کو ناکام بنانیوالے دوست ملکوں کو مبارکباد دی ہے اور ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پاکستان کا شاندار دفاع پرصرف پاکستان ہی نہیں بلکہ اس پر مشرق تا مغرب اسلامی ملکوں کے عوام کی طرف سے جشن منایا گیا ہے۔ آج ہر طرف سے مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے جس کا دل چاہتا ہے وہ کسی مسلمان ملک پر حملہ کر دیتا ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اس ماحول میں افواج پاکستان نے قوت، اخوت عوام کی طاقت سے اپنے سے کئی گنا بڑے حملہ آور کو منہ توڑ، اور عبرت ناک جواب اور سبق دے کر پاکستان ہی نہیں پورے عالم اسلام کو خوش کر دیا ہے۔ افواج نے قوت، اخوت عوام کے ذریعے منہ توڑ جواب دیا۔ہماری فورسز نے’’گھوڑے تیار رکھو‘‘ والا قرآنی سبق یاد رکھا۔

ای پیپر دی نیشن