لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا مستقل اور پائیدار امن اور اپنے عوام کی خوشحالی اور بقا بہتری کیلئے ہت دھرمی اور ضد چھوڑ کر مودی سرکار تلخیوں کی بنیا د ختم کرکے روا داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے کشمیریوں کو بنیاد ی حق خود ارادیت اور دریائوں پر پاکستان کا قدرتی حسن تسلیم کرکے دیانت داری کا ثبوت دے تو امن ہو سکتا ہے۔ حالیہ چند روزہ لڑائی میں اس نے دیکھ لیا ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔ سوائے بربادی اور خونریزی کے دونوں جانب کے مائوں کے لال ، دلہنوں کے سہاگ ، بچوں کے باپ ہی مرتے ہیں۔ ظلم اور دھونس کا اب دور نہیں ہے۔ حقیقت پسندی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ جیو اور جینے دو۔