آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرتقریب، دفتر میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی

نوشہرہ ورکاں، ایمن آباد (نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگاران) ملک بھر کی طرح نوشہرہ ورکاں میں بھی بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے معرکہ حق کے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر یوم تشکر انتہائی جوش وخروش سے منایا گیا دفتر میونسپل کمیٹی میں پرچم کشائی کی تقریب منقعد ہوئی۔ لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری عرفان بشیر گجر ایم پی اے، چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین طلباء اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔پرچم کشائی کے بعد ریلی نکالی گئی جو چوک تاجدار ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی نے پاکستان کو دنیا بھر میں ممتاز مقام پر لا کھڑا کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن