کامونکی، گکھڑ منڈی(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہو گئے۔ نت کالر کے احسن سے کالی صوبہ کے قریب دو ڈاکو 2 لاکھ ستر ہزار روپے ،منڈیالہ روڈ کے زین سے راستے میں دو ڈاکو بائیس ہزار روپے اور موبائل،منڈیالہ روڈ کے حماد خالد سے موٹر سائیکل سوار ڈاکو موبائل فون،رحیم یار خان کے عرفان سے نجی بینک کے قریب اس کی دوکان سے دو ڈاکو موبائل اور پانچ سو روپے،نگری عباس شاہ کے جاوید سے دو ڈاکو پانچ ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔، شیش محل روڈ کے شاہد،بھوپر کلاں کے جاوید ،فیصل ٹاؤن کے فریاد کی اور سادھوکی کے معاویہ حسن بٹ کی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔واہنڈو کے عرفان کے گھر کے تالے توڑ کر چور گھر سے 2 لاکھ تیس ہزار روپے،اڑھائی تولے زیوارات،ایل سی ڈی و دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے۔دولت پورہ کے غلام مصطفی کے زیر تعمیر مکان سے چور پمپ،پنکھا اور دیگر سامان لے گئے۔ علاوہ ازیں گکھڑ منڈی میں دو موٹر سائیکلیں، 2لاکھ روپے کا سیمنٹ، سریا، جنریٹر و دیگر سامان چور لے گئے ۔ عدنان کے کوٹ شاہاں گلہ ماربل فیکٹری والا میں زیر تعمیر مکان سے جنریٹر،و دیگر سامان ، تلونڈی کھجور والی کے بلال کی دوکان سے باہر سے 15بوریاں سیمنٹ، گلشن لیبر کالونی کے جنید ، گوجرانوالہ کے دانیال کی موٹر سائیکل چورلے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔