لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 10 کا دوسرا سیشن آج سے شروع ہوگا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی لیگ کے 27ویں میچ میں پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میںرات 8 بجے مد مقابل ہونگے ۔کراچی کنگز کی ٹیم 8میچز کھیل چکی ہے جن میں5 میں کامیابی حاصل کرکے 10پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے ۔ پشاور زلمی کی ٹیم بھی 8 میچز کھیل چکی ہے جن میں4 جیتنے کے بعد 8پوائنٹس کیساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے ۔کراچی کنگز کو کپتان ڈیوڈ وارنر کے علاوہ 6 غیر ملکی کھلاڑیوں کا ساتھ حاصل ہوگا، جن میں ٹم سائفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، بین مکڈرمٹ اور جارج منسی شامل ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیمز نیشم، ٹائمل ملز، بین دروشوئس، راسی وین ڈر ڈوسن اور ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل ہوں گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دنیش چندیمل، اویشکا فرنینڈو، گلبدین نائب، رائلی روسو اور فن ایلن کا ساتھ حاصل ہوگا۔ پشاور زلمی کو ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زدران اور لیوک ووڈ کا ساتھ میسر ہوگا۔لاہور قلندرز کو بھانوکا راجا پاکسے، سکندر رضا، شکیب الحسن کی خدمات حاصل رہیں گی۔ فرنچائزز کی دیگر کھلاڑیوں سے تاحال بات چیت جاری ہے۔ پشاور زلمی کے 4 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچ گئے۔ ٹام کوہلر کیڈمور، میکس برائنٹ، نجیب اللہ زادران اور لیوک ووڈ اسلام آباد پہنچ گئے اور سکواڈ جوائن کرلیا ہے ۔