سیف سٹیز اتھارٹی میں’’یومِ تشکر‘‘ تقریب‘مانیٹرنگ وال پر‘شہداء کی تصاویر آویزاں 

لاہور(نامہ نگار)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں’’یومِ تشکر‘‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت کیخلاف تاریخی فتح کے تناظر میں سیف سٹی ہیڈکوارٹر لاہور میں منعقد ہوئی۔ افواجِ پاکستان کی بے مثال جرات، قربانیوں اور وطن سے والہانہ محبت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ سیف سٹی کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ وال پر قومی پرچم اور شہداء کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ آپریشن کمانڈر آئی سی تھری سمیت تمام یونٹس کے سربراہان نے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی۔سیف سٹی کے افسران اور عملے نے افواجِ پاکستان اور پاکستان کے حق میں  نعرے لگا ئے۔ 

ای پیپر دی نیشن