شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری شبیر گادی ایڈووکیٹ اور تحصیل صدر چوہدری جنید اکرم گجر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ یوم معرکہ حق کے جشن میں تمام سیاسی جماعتوں اور سماجی حلقوں کا شامل ہونا پاکستانی قوم کے مثالی اتحاد و یگانگت کا ثبوت ہے ۔ پاکستان اب بھی پائیدار امن کا خواہاں ہے ۔ پاکستانی قوم اپنی دھرتی کا دفاع کرنا باخوبی جانتی ہے بھارت نے جب بھی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کی طرف سے ماضی سے بڑھ کر کڑا جواب دیا جائے گا۔