سانگلہ ہل(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی132 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی کامیابی کے حوالے سے یوم تشکر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کے دلیر سپاہیوں اور سربراہوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھربور قوت سے جواب دیا، پاکستان پرامن ملک ہے، ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے تاہم پاکستان اپنی خود مختاری، جغرافیائی سالمیت پر سمجھوتا نہیں کرے گا۔