اسلام آباد(خبرنگار)ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کا 4.7 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع ، 3.8 گنا اضافہ ہوا ہے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک (سابقہ ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک لمیٹڈ)کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 6 مارچ 2025 کو ہونے والے اجلاس میں 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے آڈٹ شدہ مالیاتی بیانات کی منظوری دے دی ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2024 میں غیر معمولی ترقی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان میں ایک سرکردہ ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کنندہ کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کی۔ بینک نے 4.7 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (PBT) حاصل کیا، جو 2023 میں 1.2 ارب روپے کے مقابلے میں 3.8 گنا زیادہ ہے یہ نمایاں ترقی کاروباری حجم اور ماہانہ فعال صارفین کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے ساتھ ساتھ کلاڈ سروسز، ٹیکنالوجی، اور آپریشنل بہتری میں سرمایہ کاری کے ذریعے حاصل کی گئی بینک کی مالی کارکردگی نے کلیدی میٹرکس میں مضبوط ترقی ظاہر کی۔