لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سالانہ فلیک شپ ٹریڈ ایونٹ HEMS 2025 کا گزشتہ روز ایکسپو سینٹر لاہور میں آغاز ہواجو 19 اپریل تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ کا اہتمام ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے وزارت تجارت کے تعاون سے کیا ہے۔ اس ایونٹ میں 194 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 70 ممالک کے 900 سے زائد بین الاقوامی خریدارشرکت کی۔ یہ پاکستان میں اب تک کے سب سے اہم تجارتی ایونٹس میں سے ایک ہے۔HEMS 2025 ہیلتھ کیئر، انجینئرنگ اورمنرلز (معدنیات ) کو ایک پلیٹ فارم کے تحت متحد کرتا ہے جو بے مثال اور وسیع بین الاقوامی تعاون، سرمایہ کاری اور کاروباری ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس سال کا ایڈیشن اب تک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ اثر انگیز ہونے کی توقع ہے جس میں صنعتوں کی ایک وسیع رینج کی نمائش کی جائے گی۔ ان میں فارماسیوٹیکلز (دواسازی)، سرجیکل انسٹرومنٹس (آلات جراحی)، آٹوموٹو آٹو پارٹس، کٹلری، کھیلوں سامان، فرنیچر، کیمیکل، لائٹ انجینئرنگ، معدنیات اور بہت کچھ شامل ہے۔ اس کے ساتھ منرلر انویسٹمنٹ پویلین، اس سال ایک نیا اور توسیع شدہ تصور ہے جو سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور کان کنی کے شعبے کے ماہرین کے درمیان براہ راست تعلق کیلئے ایک مرکز کے طور پر کام کرے گا جو مارکیٹ کے رجحانات اور شعبہ جاتی صلاحیت کو تبدیل کرنے کیلئے تیار کردہ بصیرت پیش کرے گا۔