ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں شریک ٹیموں ‘آفیشلز کا دورہ واہگہ بارڈر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی دعوت پرآئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں شریک ٹیموں کی کھلاڑیوں و آفیشلز کو واہگہ بارڈر کا دورہ کرایا گیا ۔ پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں نے پاکستانی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب دیکھی۔غیر ملکی خواتین کھلاڑی۔ میچ آفیشلز و امپائرز تقریب سے بہت محظوظ ہوئے۔ پاکستانی و غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کے پاکستان زندہ باد اور جیوے جیوے پاکستان کے نعرے ۔رینجرز کے جوانوں کی زبردست پریڈ‘ خواتین کھلاڑیوں نے بھر پور داد دی۔ خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔غیر ملکی کھلاڑیوںنے پاکستان رینجرز پنجاب کی پریڈ کو بہت انجوائے کیا۔خواتین کھلاڑیوں نے سیلفیاں لیں اور شاندار و پر جوش تقریب کی تعریف کی۔ غیر ملکی کھلاڑیوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک منفرد تقریب تھی۔ رینجرز کے جوانوں اور لوگوں کاجوش و خروش دیدنی تھا۔ پاکستان رینجرز پنجاب کی جانب سے ٹیموں کی کپتانوں کو سوونیئر دئیے گئے۔قبل ازیں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کوالیفائر کے پہلے 3 میچز میں مسلسل جیت پر نجی ہوٹل کی جانب سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن