قائمہ کمیٹی خزانہ نے کیپٹو پاورپلانٹس لیوی بل کی متفقہ منظوری د یدی

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے کیپٹو پاورپلانٹس لیوی بل 2025  کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، کمیٹی نے کیپٹو پاور پلانٹس لیوی بل 2025  کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔ سیکریٹری پیٹرولیم مومن اغا نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت کیپٹو پاور پلانٹس کو بجلی کے گرڈ پر منتقل کرنا چاہتی ہے، اگر سارے صارفین بجلی استعمال کریں تو کیپسٹی پیمنٹس کو کم کیا جاسکے گا۔سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ  حکومت نے 5 فیصد لیوی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن