لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے نوائے وقت کے دورے میں جنگ کے دوران شائع ہونے والے نوائے وقت اور دی نیشن کے اخبارات کا مطالعہ کیا اور ایم ڈی رمیزہ مجید نظامی اور کارکنوں کو داد تحسین پیش کی اور کہا کہ رمیزہ مجید نظامی نے اپنے والد مجید نظامی کے ادارے کو اسی نظریات پر قائم رکھا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1965ء کی جنگ ہو یا 1971ء کا معرکہ یا 2025ء میں بھارت کو شکست فاش دینے کی بات ہو نوائے وقت ہمیشہ ملکی سرحدوں کا محافظ رہا ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ انہیں اسی جذبہ حب الوطنی سے سرشار رکھے اور یہ اپنی خبروں، تجزیوں اور کالموں کے ذریعے اپنی پہچان کو قائم رکھے۔