لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں فل بنچ کی مصروفیت کی بنا پر کیسز کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔ اینٹی ریپ ایکٹ پر عملدرآمد سے متعلق درخواستوں پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو گئی۔ عدالت نے اینٹی ریپ رولز نہ بنانے پر اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان کو طلب کر رکھا ہے اور اینٹی ریپ کمیٹیاں فعال نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت بھی بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہوگئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان کو طلب کر رکھا ہے۔