سپیکر پنجاب اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس، اختیارات ، فندز کیلئے مطالبات پیش 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت ویمپن پارلیمنٹری کاکس کا اجلاس، خواتین اراکین اسمبلی نے اختیارات اور فندز کے حصول کیلئے مطالبات پیش کر دئیے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ خواتین کاکس کی چیئرمین کو وفاق کی طرز پر وزیر کا عہدہ دلوانے کی کوشش کرینگے تاہم خواتین پارلیمنٹیرینز کو خواتین کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنا ہونگے۔ پنجاب اسمبلی میں ویمن پارلیمنٹری کاکس کے اجلاس سے کہا خواتین کے مسائل ترجیحی بنیادوں حل کرنے کیلئے ویمن کاکس کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ خواتین کے مسائل مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کیلئے ویمن کاکس میں تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو نمائندگی دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن