ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راو کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، اسسٹنٹ کمشنر عطیہ عنائیت ، ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر تحریم رانا، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار کے علاوہ دیگر محکموں کے افسر بھی شریک تھے۔ متعلقہ افسروں کی ممکنہ سیلاب سے بچاوکے پیشگی انتظامات، جنگلات کو آگ سے بچاو کے حفاظتی اقدامات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر دیہات میں 20 افراد پر مشتمل کمیٹیاں قائم کریں۔
 

ای پیپر دی نیشن