ایس ای سی پی کی مالیاتی شفافیت کو فروغ ،کاروباری لاگت کو کم کرنے کیلئے تبدیلیاں 

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان میں مالیاتی شفافیت کو فروغ دینے اور کاروباری لاگت کو کم کرنے کیلئے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے اپنے الیکٹرانک مارگیج رجسٹر میں نمایاں بہتریاں کی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا مقصد محفوظ قرضوں کی معاونت، کریڈٹ تک رسائی کو بہتر بنانا اور کاروباری اداروں اور مالیاتی اداروں کیلئے زیادہ مؤثر ریگولیٹری ماحول فراہم کرنا ہے۔جس کے مطابق ای ایم آر کی رسائی فیس کو 15,000 روپے سے کم کرکے 3,000 روپے کردیا گیا ہے۔اسی طرح ہر رجسٹرڈ کمپنی کیلئے رسائی کی مدت کو 30 دن سے بڑھا کر 90 دن کردیا گیا ہے۔ اس سے صارفین کو مزید لچک اور سہولت میسر آئے گی جس کے تحت وہ بغیر اضافی اخراجات یا بار بار رسمی کارروائیوں کے مارگیج ریکارڈز تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ بہتریاں عمل کو آسان بنانے، انتظامی بوجھ کو کم کرنے اور محفوظ لین دین میں زیادہ شفافیت پیدا کرنے کیلئے متعارف کرائی گئی ہیں۔ پاکستان کے مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے اور مزید اصلاحات، کارکردگی میں اضافہ اور صارفین پر مرکوز بہتریاں متعارف کرانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے گا۔اپ گریڈ شدہ ای ایم آر سسٹم کو تکنیکی بہتری اور جامع یوزر ایکسپٹنس ٹیسٹنگ کے بعد باضابطہ طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن