کابل( نوائے وقت رپورٹ) 737 کلومیٹر طویل قندھار،ہرات ریلوے لائن کے سروے اور ڈیزائن کا کام جلد شروع ہو رہا ہے۔ ادارہ ریلوے کے سربراہ مولوی محمد اسحاق صاحبزادہ اور قندھار کے محکمہ رفاہ عامہ کے سربراہ ملا عزیز الرحمٰن نے قندھار کے گورنر حاجی ملا صاحب سے ملاقات کی۔ مولوی محمد اسحاق صاحب زادہ نے کا سروے اور ڈیزائن سے متعلق کہنا تھاکہ اس روٹ کے سروے اور ڈیزائن کا ٹھیکہ کئی کمپنیوں کو دیا گیا ہے، تاکہ وہ مختصر وقت میں سروے اور ڈیزائن کا کام مکمل اور تعمیراتی کام شروع کیا جاسکے۔