فیصل آباد: قصور میں دو نوجوانوں  کی پھندا لگی خود کشی 

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) فیصل آباد اور قصور میں دو نوجوانوں نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کے نواحی گاؤں 387 گ ب کے رہائشی حسنین نے مہنگائی، بیروزگاری کے باعث گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ لاش ضروری کارروائی کے باعث ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ قصور کے نواح نتھے خالصہ میں 24  سالہ اشفاق عرف جگا جو نشے کا عادی تھا اس نے نامعلوم وجوہات پر خود کو کمرے میں بند کر کے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔ پولیس نے خود کشی کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن