لاہور(آئی این پی ) پاکستان اور بھارت کے درمیان واہگہ بارڈر پر ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واہگہ اٹاری بارڈر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بی ایس ایف کے اہلکار پورنم کمار شاہ کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق بھارت نے پنجاب رینجرز کے اہلکار محمد اللہ کو پاکستان کے حوالے کردیا۔