کراچی: جناح ہسپتال میں نیم بے ہوش  شخص سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جناح ہسپتال لائے گئے نیم بے ہوش شخص سے خاتون کے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ معمر شخص شام 6 بجے پارکنگ پلازہ سے بے ہوشی کی حالت میں ملا۔ ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ برآمد ہوئے پاسپورٹ جدہ سے جاری ہوئے جن پر حیدر آباد اے پی کا پتہ درج ہے۔ دونوں پاسپورٹ خاتون کے ہیں جن کی میعاد 2028 تک ہے۔

ای پیپر دی نیشن