لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ یہ بات انہوں نے سی ایم ایچ لاہور میں پاکستان بھارت کشیدگی کے دوران ملک کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے زخمی غازی افسروں اور جوانوں کی عیادت کے دوران کہی۔ غازیوں کی جرات اور بہادری کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن دیکھ لے ہماری پاک فوج کے جوانوں کا جذبہ پہلے سے کئی گناہ زیادہ ہے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر جوانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ والدین نے کہا کہ ملک کی خاطر ایک کیا اور بھی بچے قربان کرنے کو تیار ہیں۔