بوریوالا: جعلی پیر کی دم کرانے آئی نابینا خاتون سے زیادتی 

فیصل آباد‘بوریوالا‘گگومنڈی‘سمبڑیال(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگاران)اوباشوں نے 2خواتین اورایک طالبہ کوہوس کانشانہ بناڈالا ۔فیصل آباد‘ تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ محلہ اشرف آباد میں اوباش ملزم عکاس الرحمن نے خاتون ( س) کو زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔بوریوالا ‘تھانہ سٹی کی حدود میں جعلی پیر  ماجد علی شاہ نے دم کرانے کیلئے آنے والی شادی شدہ نابینا لڑکی(ب) کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیل ‘والد کی درخواست پر میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی ( الف) کلاس نہم کی طالبہ ہے دوماہ تک ملزم کلیم اپنی بیوی کی مددسے زیادتی کرتا رہا جس سے وہ حاملہ ہوگئی ۔

ای پیپر دی نیشن