ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روس اور چین کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور سٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ سٹیشن چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس خلائی بیس کی تکمیل 2036 تک متوقع ہے۔ جبکہ اس ڈیل کی خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکا کی اپنی لونر بیس کا منصوبہ غیر یقینی کا شکار ہے۔ چین نے آئی ایل آر ایس پروگرام میں پاکستان، مصر، وینزویلا، جنوبی افریقا، تھائی لینڈ اور آذربائجان سمیت 17 ممالک کو ساتھ شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔