ذلت آمیز شکست، مودی سے بھارتی قوم جواب مانگ رہی:خالد مسعود سندھو 

لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد مودی سرکار سے بھارتی قوم جواب مانگ رہی ہے۔ بھارتی سیاسی جماعتیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر بھارتی افواج پر اعتماد کرنے کو تیار نہیں۔ پاکستانی مسلح افواج نے دفاع وطن کیلئے حق ادا کر دیا۔ بھارت کاخطے کا ٹھیکیدار بننے کا خواب پاکستانی افواج نے دریائے راوی میں بہا دیا ہے۔ پاکستان کے فیصلے اب اسلام آباد اور بھارت کے فیصلے واشنگٹن میں ہو رہے ہیں۔ بھارتی سیاسی جماعتیں سیز فائر کے امریکی اعلان پر مودی سے جواب مانگ رہی ہیں لیکن فرانسیسی طیاروں رافیل پر اعتماد کر کے جنگی جنونیت اختیار کرنے والا مودی کو چپ لگی ہوئی ہے۔ مودی سرکار کی پالیسیاں بھارت کو عالمی سطح پر تنہا کر رہی ہیں اور داخلی طور پر بھی وہاں کے عوام حکومت سے نالاں نظر آتے ہیں۔ بھارتی میڈیا میں بھی اس وقت سخت تنقید کی جا رہی ہے اور کئی معروف تجزیہ نگار بھارتی افواج کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں۔ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت نے متحد ہو کر دشمن کو بھرپور جواب دیا ہے جو نہ صرف فوجی میدان میں بلکہ سفارتی سطح پر بھی واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن