شاہینوں نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا:رانا مبشر اقبال  

لاہور ( نیوز رپورٹر) شاہینوں نے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں بہترین جواب دیا۔ افواج پاکستان کے کارنامے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پبلک افیرز رانا مبشر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپریشن بنیان مرصوص تاریخ میں  ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اگر بھارتی سورماؤں نے آئندہ پاکستان پر جارحیت کی جرأت کی تو اس سے کئی گناہ زیادہ طاقت سے جواب دیا جائے گا۔ آپریشن بنیان مرصوص نے انڈیا کے چھکے چھوڑا دئیے۔ وفاقی وزیر نے کہا پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار فتح پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کو پوری دینا کے سامنے نمایاں کر دیا۔ پاکستانی فوج نے ایک بار پھر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ دینا کی بہترین اور پروفیشنل افواج میں سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن