لاہور(خصوصی نامہ نگار)متروکہ وقف املاک بورڈ نے کراچی میں ناجائز قابضین کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے4 ارب 93 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی 17 ایکڑ قیمتی اراضی واگزار کروا لی۔ یہ کارروائی بورڈ کے سیکرٹری فرید اقبال کی نگرانی میں ایڈمنسٹریٹر کراچی آصف خان کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔ ایوانِ صنعت و تجارت ہسپتال ،اکبر سکول، دیہہ کھاری،اسلامیہ کالج جمشید کوارٹرز،نیو کراچی سمیت دیگر اہم کمرشل علاقوں میں آ پریشن کیا گیا۔