ڈپٹی کمشنر قصور کا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ‘کمال چشتی چوک کا دورہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور کمال چشتی چوک کا اچانک دورہ کیا۔ ہسپتال کے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری، صفائی ستھرائی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔دریں اثناڈی سی عمران علی نے وزیراعلیٰ کے ویژن ستھراپنجاب مہم کے تحت کمال چشتی موڑ کا بھی دورہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن