چونیاں سے حجرہ شاہ مقیم روڈکی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کا انکشاف

چونیاں(نامہ نگار خصوصی)چونیاں سے حجرہ شاہ مقیم روڈ کی تعمیر ایک عرصہ سے تاخیر کا شکار تھی نااہل ٹھیکیدار نے سست رفتاری سے روڈ اور نالوں کی تعمیر کا کام تو شروع کرا دیا لیکن  روڈ کی تعمیر ناقص مٹیریل سے کروائے جانے کا انکشاف ہوا ہے محمد سہیل، شکیل احمد، حافظ شفیق، فہیم ظفر اور دیگر علاقہ مکینوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ روڈ کے دونوں اطراف نالے کی تعمیر میں بھی سیمنٹ اور ناقص اینٹوں کا استعمال کیا گیا ہے بلکہ نالے کی بنیاد بھی ٹھیک سے نہیں رکھی گئی علاقہ مکینوں نے وزیر مواصلات، کمشنر لاہور، ڈی سی قصور، سیکرٹری ہائی وے، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری زیر تعمیر حجرہ چونیاں روڈ کا میٹریل چیک کرایا جائے اور شفاف انکوائری کرا کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن