مشہور مزاحیہ شاعر سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں تقریب 

گزشتہ شب کبابش آرٹس کونسل جدہ کی جانب سے پاکستان کے مشہور و معروف مزاحیہ شاعر جناب سید سلمان گیلانی کے اعزاز میں ایک محفل شعر و سخن اور سحری کا اہتمام کیا گیا محفل کی صدارت معروف سماجی شخصیت ملک جاوید حسین اعوان نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید سلمان گیلانی تھے،مشاعرہ نظامت کے فرائض صدر کبابش آرٹس کونسل جدہ معروف شاعر آفتاب ترابی نے ادا کئے،سید سلمان گیلانی نے حجاز مقدس کے حوالے سے منظوم کلام پیش کیا اور خوب داد سمیٹی اس کے بعد اپنے مزاحیہ کلام سنا کر سامعین سے بھر پور داد حاصل کی ۔ مہمان شاعر کو ملک عادل خورشید سلطان نے تحائف پیش کئے۔ آخرمیں صاحب نے صدر نے اپنے صدارتی خطبہ میں کبابش آرٹس کونسل کا تعارف پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ 24 برس قبل پاکستانی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت اور کبابش ریسٹورنٹ کے مالک  ملک خورشید سلطان مرحوم نے رکھی۔ اور آج ان کی نیابت کرتے ہوئے ان کے ہونہار فرزند ملک علی خورشید سلطان ادب و ثقافت کی ترقی و ترویج کیلئے کوشاں ہیں،پروگرام میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور شاعر کو دل کھول کر داد پیش کی، آخر میںکبابش آرٹس کونسل کے چیئرمین   ملک علی خورشید سلطان نے حاضرین کو پرتکلف سحری پیش کی،چوہدری اکرم، احسان الحق گجر، چوہدری شفقت، چوہدری اظہر وڑائچ، ارسلان ملک، عمرمسعود پوری ، میاں رضوان الحق، چوہدری عقیل ارائیں،چوہدری منظور بھولا،افضل ساھی،قاری طفیل،عمران شاہ سیکرٹری جنرل کبابش آرٹس کونسل، راجہ احسن رفیق، احسن نصیر، زید بن سرور،عبدالقادر بلوچی، نے خصوصی شرکت کی۔
 آخرمیں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیئرمین کبابش آرٹس کونسل ملک علی خورشید سلطان نے کہا کہ یہ شعر و ادب کا کارواں اسی طرف رواں دواں رہے گا ان شاء اللہ اور ہم ادب اور اردو زبان کی ترویج جاری رکھے گے ۔
مولانہ عبداللہ کبیر آزاد کے لئے چوہدری عبدالوحید کا افطار عشائیہ 

مسلم لیگ ن کے دیرینہ رکن  چوہدری عبدالوحید نے بادشاہی مسجد کے امام مولانہ عبدااللہ کبیر آزاد کے اعزاز میں افطار عشایہ کا اہتمام کیا ، مولانہ عبداللہ کبیر آزاد نے اس موقع پر چوہدری عبدالوحید  کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں جد ہ کے دوستوںکے ہمراہ ملاقات کا اہتمام کیا ا نہوںنے اس موقع پر  رمضان کے فضائل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت سعودی عرب نے اللہ کے مہمانوں کیلئے بہترین انتظامات کئے ہیںکہ وہ نہائت سکون سے اللہ تعالی سے اپنی حاجات کی تکمیل کیلئے دعائیں کرسکیں ، انہوںنے کہ اس با برکت ماہ میں پاکستان کے بہترین دوست  خادم الحرمیں الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعیزیز  اور شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کیلئے دعا کرتے ہیںکہ اللہ تعالی اس ملک مزید ترقی اور  اسکے سربراہان کو  درازی عمر عطا کرے ۔ اس موقع پر جدہ کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود تھی جن میںچوہدری محمد اکرم  ، اظہر وڑائچ ، ریاض بخاری، چوہدری شفقت اور دیگر موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن