جہلم( نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیش آفس جہلم میں دو دو ای ٹی او مگر کام زیرو تفصیلات کے مطابق کسی بھی ادارے کا ایک سربراہ ہوتا ہے لیکن جہلم میں انہونی محکمہ ایکسائز میں دو ای ٹی او تعینات مگر دونوں ہی بابو بن گئے ایک معین بابو جو لاہور سے ہی نہی آتا اور دوسرا بابو ملک طاہر شہزاد کو سٹی ہائوسنگ جہلم سے ہی فرصت نہیں سرکاری رہائش بھوت بنگلہ بن گئی اور بابو سٹی ہائوسنگ میں مہربانوں کی دی ہوئی محل نما رہائش میں مزے کرنے لگا عوام رل گء مگر بابو کے مزے آباد رہیں دفتر میں سائلین کے لیئے جدید سہولیات موجود ہی نہی جبکہ پنجاب حکومت نے عوام کو جدید سہولیات کے لیئے باقائدہ فنڈ جاری کیا ہوا ہے۔ پروفیشنل ٹیکس میں بہت بڑے گھپلے کا انکشاف ہوا ہے دو ای ٹی او ہونے کے باوجود پروفیشنل ٹیکس ریکارڈ میں بھاری پیمانے پر خرد برد محکمہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ خاصوں کو ٹیکسوں میں چھوٹ اور عاموں جیکو بھاری ٹیکس عائد کیئے جانے لگے ارباب اختیار سے نوٹس کی اپیل۔