الیکشن کمیشن کی اوور سیز ووٹرز کیلئے بنائی گئی ویب سائٹ پر ہیکرز کے 10ہزار سے زائد حملے

الیکشن کمیشن کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹ دینے کے لیے بنائی جانے والی ویب سائٹ پر ہیکرز کی جانب سے حملے کیے گئے تاہم تمام حملے ناکام بنادیے گئے۔ذرائع کے مطابق ہیکرز کی جانب سے بیک وقت ویب سائٹ پر 10 ہزار سے زائد حملے گئے تاہم نادرا حکام نے اوورسیز ویب سائٹ پر حملوں کو ناکام بنا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سات گھنٹے پولنگ کے دوران ایک مرتبہ بھی ویب سائٹ ڈاؤن نہیں ہوئی۔دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی خضر عزیز کے مطابق لوڈ کے باعث ویب سائٹ سست ہوئی اور ایسا ہونا معمول کی بات ہے۔ ڈی جی آئی ٹی خضر عزیز کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کامیابی سے چل رہی ہے۔یاد رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر آئی ووٹنگ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ای پیپر دی نیشن