قصور (نمائندہ نوائے وقت) ملوکی کے قریب نامعلوم راہگیر کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق حویلی بلاقہ سنگھ کا رہائشی ڈاکو اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھاکہ ملوکی روڈ پر نامعلوم راہگیر نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس سے ڈاکو نعمان ہلاک ہو گیا۔