امریکہ کی چین کو ایرانی تیل فروخت کرنیوالے نیٹ ورک سمیت 3 شہریوں پر پابندیاں

واشنگٹن (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے چین کو ایرانی تیل فروخت کرنے والی شپنگ نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق شپننگ نیٹ ورک نے چین کو اربوں ڈالر کا ایرانی تیل بھیجا ہے۔ شپنگ نیٹ ورک نے ایرانی فوج اور فرنٹ کمپنی سے تیل چین بھیجنے میں سہولت کاری کی تیل کی فروخت سے ایرانی ہتھیاروں‘ حوثیوں کو جہازوں پر حملوں کیلئے فنڈنگ ملی۔ علاوہ ازیں امریکہ نے ایران کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کے دوران تین ایرانی شہریوں اور ایک ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ ان پابندیوں کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام پر دبائو بڑھانا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان  کے مطابق  امریکا نے جوہری ہتھیاروں کی تیاری میں مبینہ کردار پر ایران کے تین افراد اور ایک ادارے پر پابندیاں عائد کی ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق پابندیوں کیلئے نامزد ایک کمپنی فویا پرس پراسپیکٹیو ٹیکنالوجیسٹ ہے جس کے ساتھ تین افراد مبینہ طور پر ملک کی وزارت دفاع کے تحت ایران کی دفاعی اختراع اور تحقیق کی تنظیم سے منسلک ہیں۔اس ادارے کو فارسی مخفف ایس پی این ڈی سے بھی جانا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن