لاہو ر (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 80ویں اجلاس میں اریگیشن سیکٹر کی 2 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 3 ارب 73 کروڑ 1 لاکھ 28 ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں رنگ پور کینال سسٹم کی بحالی کیلئے ایک ارب روپے کامونکی اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب سے بچاؤ (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 73کروڑ 2لاکھ 51ہزا رروپے شامل ہیں۔