لاہور (خصوصی نامہ نگار+ خبر نگار) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آپریشن ’’بْنیَان مَّرصْوص‘‘ کی کامیابی میں پاک فضائیہ اور پاک فوج کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے۔ اللہ کے فضل و کرم سے ساری قوم متحد اور اکٹھی ہے، قوم کو متحد رکھنے کیلئے عمران خان کو باہر لانا ناگزیر ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہمارے اختلافات ہیں اور رہیں گے لیکن جہاں ملک پر آنچ آنے کی بات ہو گی وہاں ہم سب اکٹھے ہیں۔