لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا بھارت کا جنگی جنون اتر چکا ہے۔ پاک فضائیہ نے جس طرح دشمن کے دانت کھٹے کئے اس سے پوری دنیا یہ بات جان چکی ہے کہ پاکستان اپنی دفاعی صلاحیت کا حق رکھتا ہے اور پاکستانی قوم اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔ ماضی میں بھی بہت مذاکرات ہوئے مگربھارت لاتوں کو بھوت ہے باتوں سے نہیں مانا۔ پاک آرمی کی جانب سے’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کی کامیابی سے خطے میں طاقت کا توازن قائم ہو گا۔ انہوں نے ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا پورا نظام ہی کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔ جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ چاہتی ہے۔