سی بی ڈی کا بڑا قدام، بارشی پانی کو محفوظ بنانے کا جدید نظام متعارف 

لاہور(نیوز رپورٹر) سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب(سی بی ڈی پنجاب) نے پائیدار شہری ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے ایک جدید بارش کا پانی محفوظ کرنے اور استعمال میں لانے کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔اس منصوبے کے تحت خصوصی طور پر ایک رین واٹر ہارویسٹنگ جھیل تعمیر کی گئی ہے۔ سی بی ڈی قائد ڈسٹرکٹ میں قائم کردہ اس جھیل کی گہرائی 20 فٹ ہے اور یہ 50 لاکھ گیلن تک پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ 2 بڑے مون سون سپیلز کے پانی کو محفوظ بنانے کیلئے کافی ہے۔ حال ہی میں لاہور میں پری مون سون بارش ہوئی جس کا پانی مؤثر طریقے سے سی بی ڈی پنجاب جھیل میں جمع کر کے اس نظام کی کامیابی کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن