لاہور (کلچرل رپورٹر) راجپوت سنگت پاکستان کے چیئرمین رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا بھارت کو بتادیا پاکستان ہر جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کے بھرپور جواب نے مودی کی سیاست خاک میں ملادی۔پاک فوج کے ایک ہی وار سے دشمن کو اس کی اوقات کا پتا چل گیا۔ بھارت کسی بھول میں تھا پاکستان نے اسے یاد دلایا کہ جنگ کیا چیز ہوتی ہے۔بھارتی میڈیا نے جھوٹ کے انبار لگا رکھے تھے ۔