لاہور بورڈ کی میٹرک ٹیک کرانیوالے تعلیمی اداروں کو طلبہ کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایات 

لاہور (لیڈی رپورٹر ) لاہور بورڈ نے میٹرک ٹیک کرانیوالے تعلیمی اداروں کو طلبہ کی رجسٹریشن کرانے کی ہدایات کر دیں۔ مذکورہ طلبہ 2026 میں نہم اور 2027 میں میٹرک کا امتحان دینگے۔ لاہور بھر کے 30 سرکاری سکولوں میں میٹرک ٹیک کرایا جا رہا ہے۔ رجسٹریشن کروانے کی آخری تاریخ 29 مئی مقرر کی گئی ۔ 30 مئی کے بعد 6 سو روپے جرمانہ کے ساتھ 13 جون تک رجسٹریشن کی جائے گی۔ میٹرک ٹیک کے تحت پہلی دفعہ لاہور بورڈ 4 نئے گروپس کا امتحان لے گا۔

ای پیپر دی نیشن