لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈپاسبان ختم نبوت اورسول سوسائٹی کے زیراہتمام استحکام پاکستان ویکجہتی پاک فوج ریلی نکالی گئی۔ پاکستان وپاک فوج زندہ باد اوربھارت مردہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اعلیٰ مولانامحمدحنیف حقانی اورصدرسول سوسائٹی محمدریاض چوہدری دیگر رہنماؤں مولاناقاری اعظم حسین،محمدشکیل بھٹی، مولانا علامہ وقاص حیدر،پیرعامرشاہ زنجانی، علامہ محمدیونس ریحان و دیگر نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم جوئی پرشدیداحتجاج کیا اور اسے یہودی، بھارتی وقادیانی ناپاک سازش قرار دیا۔ملکی دفاع کیلئے پاک فوج کی قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں۔