لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن میں بھی کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں ۔پاکستان‘ بھارت کشیدگی کے خاتمہ کے بعد صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد نے پاکستان چیلنج کپ کے مقابلے بحال کر دیئے ہیں ۔آج سے پاکستان کپ کے پانچ مقابلے لاہور شہر کی مختلف گراونڈز میں کھیلے جائیں گے۔ نارتھ زون بلوز اور نارتھ زون ییلوز، نارتھ زون گرینز اور نارتھ زون سلورز، ایسٹ زون گرینز اور ایسٹ زون سلورز، ایسٹ زون وائٹس اور ایسٹ زون ریڈز جبکہ پانچویں اور آخری میچ میں ویسٹ زون زون پرپلز اور ویسٹ زون گولڈ مد مقابل آئیں گی ۔