لاہور(سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل کھیلنے والے چھ کھلاڑیوں کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا ہے ۔ جوز بٹلر ‘جیکب بیتھل ‘جیمی اوورٹن ‘جوفر ا آرچراور ول جیکس سولہ رکنی سکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں ۔ فل سالٹ کو ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل کھیلنے والے کھلاڑیوں نے پروفیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن سے ملاقات کی اور بھارت میں سکیورٹی کے حوالے سے بات چیت کی ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 29مئی کو کھیلا جائیگا۔ جنوبی افریقہ ،آسٹریلیا اور انگلینڈ نے کھلاڑیوں کو جلد وطن واپس پہنچنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔