پاکستان ‘بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی سیریز 27مئی سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان‘ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کے شیڈول میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان‘ بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز 25 کے بجائے اب 27 مئی کو شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 3 کے بجائے 5 جون کو شیڈول کیا جا رہا ہے۔25 مئی کو پی ایس ایل فائنل کی وجہ سے پاکستان‘ بنگلہ دیش سیریز کا آغاز 2 روز آگے بڑھاناپڑا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو تاریخوں میں ردوبدل سے متعلق اعتماد میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی پاک بنگلہ دیش ٹی 20 سیریز کا حتمی شیڈول جلد جاری کریگا۔ ٹی 20 سیریز فیصل آباد اور لاہور میں شیڈول کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن